سرگودھا ایگلز نے ہنگر ڈائزر کرکٹ کلب کو شکست دیدی

29 Feb, 2020 | 02:52 PM

وقار نیازی

(وسیم احمد) آئی جی آئی سپرلیگ کے راونڈ میچ میں سرگودھا ایگلز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگر ڈائریز کرکٹ کلب کو ایک سو بارہ رنز سے شکست دیدی۔
شاہ فیصل کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانےوالے میچ میں سرگودھا ایگلز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر دو سو پندرہ رنز سکور کئے، ارشد پٹھان نے ایک سو ایک، حسن نقوی نے تینتالیس اور مشتاق حیدر نے اکتالیس رنز سکور کئے۔ ہنگر دائریز کی جانب سے اسد احسن نے تین اور جمال نصیب نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کئے۔

ہدف کے تعاقب میں ہنگرڈائریز کرکٹ کلب کی ٹیم ایک سو تین رنز پر ڈھیر ہو گئی، ارشد پٹھان نے تین ، نوید اکرم اور سجاد علی نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزیدخبریں