(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف محکموں کے دورے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ خود مختلف محکموں میں جا کر ان کی کارکردگی کا جائرہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مختلف محکموں کے دورے کریں گے اور تسلی بخش کارکردگی نہ دکھانے والے محکمہ کے افسران کو بھی محکمہ سے تبدیل کردیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مختلف محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ بھی تیار رکھیں تاکہ وزیر اعلی کے دورے کے موقع پر انہیں مکمل بریفنگ دی جا سکے۔
سرکاری محکمے الرٹ، وزیراعلیٰ پنجاب حرکت میں آگئے
29 Feb, 2020 | 02:35 PM