ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چچا کو قتل کرنیوالے ملزم کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

چچا کو قتل کرنیوالے ملزم کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) جائیداد کی خاطر بھتیجے کے ہاتھوں قتل ہونےوالے چچا کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کسی آدمی یا عورت کی جانب سے اپنے ہی سگے ماموں یا سگے چچا کا قتل کیا جانایہ خوں ریزی تاریخ میں کئی بار ہوچکی ہے اور یہ جرم جدید دور میں بھی ہورہا ہے، گجرپورہ میں بھتیجے نے اپنے سگے چچا کو قتل کردیا تھا ، کیس کا فیصلہ عدالت نے سنادیا،پولیس نے ملزم عرفان خالد کےخلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا تھا، ملزم عرفان اوراس کے چچا کےدرمیان کافی عرصے سےجائیداد کا تنازع چل رہا تھا،دونوں میں جھگڑا ہواتو عرفان خالد نے فائرنگ کرکےچچا کو قتل کر دیا،چالان موصول ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج محمودالحسن بھٹی نےکیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوٹر سکندر حیات سدھو نے ملزم کےخلاف ثبوت پیش کیے،جس پرعدالت نے ملزم عرفان خالد عرف ہنی کوعمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی،فیصلے کے بعد پولیس ملزم کو کوٹ لکھپت جیل لے گئی،ایڈیشنل سیشن جج محمودالحسن بھٹی نے قتل کیس پر فیصلہ سنایا۔

عصر حاضر میں انسان کی جان کوئی قیمت نہیں رکھتی معمولی سی تلخ کلامی کے باعث جان سے مار دیا جاتا ہے،خواتین اور بچوں پر بدترین تشدد،فائرنگ اور زیادتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں، خون سفید ہوچکے ہیں،عزیزاقارب میں لڑائی جھگڑا،زمین کے تنازعہ پر ایک دوسرے کے خلاف کیس کرنا اور نوبت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں۔

ایسے ہزاروں واقعات ہورہے ہیں جس سے کئی بچے یتیم ہوچکے ہیں جن کی کفالت کے لئے کوئی نہیں ہوتا اوروہ غربت وافلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer