واسا کا لاہور میں 11 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا فیصلہ

29 Feb, 2020 | 01:55 PM

Sughra Afzal

گلبرگ (درنایاب) واسا کا ماسٹر پلان2020ء تا 2040ء تیار، واسا نے اپنا ماسٹر پلان ایل ڈی اے کے مجوزہ ماسٹر پلان میں حتمی طورپر شامل کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق واسا نے شہر لاہور کو8 سیوریج ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرکے 11ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا حتمی فارمولا ماسٹر پلان میں شامل کرلیا، شہر میں نکاسی آب کی بڑھتی ہوئی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے 8 سیوریج ڈسٹرکٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی، ساﺅتھ، ساﺅتھ ایسٹ، بیدیاں، برکی، نارتھ ایسٹ، واہگہ، ایسٹ منہالہ اور ساﺅتھ ایسٹ ہڈیارہ ڈسٹرکٹ تجویز کیے گئے ہیں۔

  ماسٹر پلان میں محمود بوٹی،شاہدرہ، بابو صابو، کٹار بند، موہلنوال، فیروز پور روڈ، وارا سدھو، سوئے آصل، ہڈیارہ،برکی روڈ اور واہگہ پر مجموعی طور پر گیارہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تجویز کیے گئے ہیں۔ واسا نے ایل ڈی اے کے میٹرو پولٹین پلاننگ ونگ کو اپنا ماسٹر پلان شامل کرنے کے لئے تحریری طور پر درخواست دی ہے۔

 دوسری جانب  لاہور ہائیکورٹ نے زیر زمین پانی کے تحفظ کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران بیان حلفی کے باوجود واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

 

مزیدخبریں