(در نایاب) پنجاب آب پاک اتھارٹی کا پہیہ چل پڑا، پنجاب حکومت نے آب پاک اتھارٹی کی 161 پوسٹوں کے پے سٹرکچر اور فوری طور پر 9 کروڑ چھتیس لاکھ جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔
محکمہ فنانس نے سروس پے سٹرکچر اور اتھارٹی کے معاملات چلانے کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ سی ای او کو ایم ون پیکج کے تحت تنخواہ چھ لاکھ روپے ماہانہ مقرر کرنے کی جائے گی۔ اتھارٹی کے ممبر جوڈیشل ، انٹرنل آڈیٹر ، ڈی جی ایڈمن اینڈ انفورسمنٹ سمیت دیگر پوسٹوں کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔
آب پاک اتھارٹی مارکیٹ بیسڈ تنخواہوں کو ریشنلائزیشن کرنے کے بعد مزید منظوری کیلئے اتھارٹی کے بورڈ میں پیش کرے گی ۔ پوسٹوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار اور اہلیت مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا لازم ہوگا ۔ آب پاک اتھارٹی کی ایڈمنسٹریٹو باڈی آئندہ بجٹ دوہزار بیس اکیس کا علیحدہ بجٹ مانگنے کی پابند ہوگی ۔ آب پاک اتھارٹی نے بنیادی عملے کیلئے تنخواہوں اور دفاتر کے اخراجات کی مد میں فنڈز مانگے تھے ۔