بارش سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی

29 Feb, 2020 | 11:30 AM

وقار نیازی

(فاران یامین) شہرمیں ہونیوالی بارش سے جاتی سردی لوٹ آئی، خنکی میں اضافہ ، شہر میں سرد ہواچلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔
گزشتہ رات ہونے والی بارش نے لاہور میں داخل ہوتی گرمی کے قدم روک دیئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گا،شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔شہرمیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری گریڈ رہے گا۔سڑکوں پر پھسلن کے باعث سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو محتاظ ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں