ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فارماسسٹس کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لوٹ سیل

 فارماسسٹس کی گریڈ 20 میں ترقی کیلئے لوٹ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) فارماسسٹس کی گریڈ 20 میں ترقیوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے چار سال سے غیر حاضر اور کرپشن سکینڈل میں ملوث فارماسسٹس کی ترقی کی سفارش کردی۔

 چیف ڈرگ کنٹرولر کی گریڈ 20 کی 8 خالی سیٹوں پرترقی کیلئے صرف 5 فارماسسٹس کا ورکنگ پیپر پی ایس بی ون کو بھجوایا گیا، گریڈ 19 کے متاثرہ فارماسسٹس نے چیف سیکرٹری کو بے ضابطگیوں پر درخواست دے ڈالی۔

  فارماسسٹس کی چیف ڈرگ کنٹرولر کے عہدے کی گریڈ 20 کی 8 خالی آسامیوں کیلئے صرف 5 فارماسسٹس کا ورکنگ پیپر بھجوایا گیا اور پروموشن پالیسی کے تحت ہر سیٹ کیلئے تین تین امیدواروں کے ورکنگ پیپر کے قاعدے کی سنگین خلاف ورزی کی گئی، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے بھجوائے گئے ورکنگ پیپر میں چار سال سے غیرحاضر فارماسسٹ داود احمد ہمدانی کی بھی ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔

 فارماسسٹ منور حیات کے خلاف سینکڑوں جعلی ڈرگ سیل لائسنس جاری کرنے کے میگا سکینڈل کی چند روز محکمہ پرائمری ہیلتھ نے تحقیقات شروع کیں لیکن گریڈ 20 میں ترقی کی بھی سفارش کر ڈالی۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ میں اس وقت گریڈ انیس کے 35 فارماسسٹس کام کر رہے ہیں جن میں سے بیشتر کو ورکنگ پیپر میں نظرانداز کیا گیا جس پر متاثرین نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سروسز کو اپنی حق تلفی اور سنگین بے ضابطگیوں سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer