ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی ایک طرف آزادی کی بات کرتی ہے دوسری طرف امریکا سے مدد مانگتی ہے، حافظ نعیم الرحمان

پی ٹی آئی ایک طرف آزادی کی بات کرتی ہے دوسری طرف امریکا سے مدد مانگتی ہے، حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک طرف آزادی کی بات کرتی ہے دوسری طرف امریکا سے مدد مانگتی ہے۔

اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل کی اصل طاقت مسلم حکمرانوں کی بے حسی ہے، اسرائیل امریکا کی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حماس کو مزاحمت کا حق اقوام متحدہ کے چارٹر نے دیا، حماس کو تسلیم کرکے اسلام آباد میں اس کا دفتر قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتیں جیل میں ڈالنے اور جیل سے نکلنے کیلئے امریکا کی مدد مانگتی ہیں، پی ٹی آئی ایک طرف آزادی کی بات کرتی ہے دوسری طرف امریکا سے مدد مانگتی ہے۔ 

حافظ نعیم نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا غلامی نامنظور کا دعویٰ سچا ہے تو اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کی مذمت کا بیان جاری کریں، آج بانی پی ٹی آئی جیل سے اعلان کریں وہ حماس کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کیلئے اے پی سی بلانے لگے تو پی ٹی آئی نے اس میں حکومت کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا، آج مسٹر و مولانا سب عالمی ایجنڈے پر چل رہے ہیں ، آج یہ حکمران ٹرمپ تو کیا گرینل سے بھی ڈر رہے ہیں۔  آج امریکا میں تو فلسطین کے حق میں مظاہرہ ہوسکتا ہے، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کی طرف مارچ نہیں ہوسکتا۔