حیدرآباد؛ ڈاکٹرز سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

29 Dec, 2024 | 11:06 PM

ویب ڈیسک : انڈر ورلڈ ڈان کے نام سے حیدرآباد کے ڈاکٹرز سے بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مختلف ڈاکٹرز سے واٹسپ پر میسج کرکے بھتہ طلب کر رہا تھا، بھتہ طلب کرنے والا ملزم خود کا تعلق انڈر ورلڈ گروپ سے بتاتا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت مظفر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دورانِ تفتیش جوابدار نے اعتراف کیا کہ وہ پہلے میڈیسن کے کام سے وابسطہ تھا، اس کام کی وجہ سے ملزم تمام ڈاکٹرز کو جانتا تھا، ملزم کسی لڑکی کے نمبر سے ڈاکٹر سے بھتہ طلب کرتا تھا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم تھانہ کینٹ، تھانہ قاسم آباد اور تھانہ ہٹری میں بھتہ طلب کرنے کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ 

مزیدخبریں