ویب ڈیسک : کراچی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
کمشنر کراچی نے دو روز کےلیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کےمطابق نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کراچی میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک ہوگا۔