سٹی 42 : فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے 2 گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق بچے فیملیز کے ہمراہ گلشن پارک اور گلبرگ مارکیٹ آئے تھے، دونوں بچے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کو روتے ہوئے ملے، جس کے بعد ایف پی یوٹیموں نےبچےحفاظتی تحویل میں لیکرورثا کی تلاش شروع کی، ایف پی یونےرابطےکےبعدبچوں کووالدین کےحوالےکردیا ۔ اس کے علاوہ ریس کورس پارک سے ملنے والا بٹوہ بھی اصل مالک کے حوالےکردیاگیا ۔
ایس پی ڈولفن کی جانب سے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ ٹیموں کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔