سکھر؛آئی بی اے یونیوسٹی اسسٹنٹ کنٹرولرکی گھرسے لاش برآمد ، دو بہنوں کی حالت تشویشناک

29 Dec, 2024 | 10:26 PM

 امداد بزدار : آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسٹنٹ کنٹرولر اشتیاق میمن گھر میں مُردہ پائے گئے ، جبکہ متوفی اشیاق میمن کی دو بہنیں بھی گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملیں۔

اشتیاق میمن کے رشتے داروں نے مسلسل فون اٹینڈ نہ ہونے پر گھر کا دروازہ توڑا، جہاں اشتیاق میمن گھر میں مُردہ اور ان کی دو بہنیں بھی گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملیں۔ 

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتیاق میمن کی دونوں بہنوں کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔ 

متوفی اشتیاق میمن کے عزیزوں کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ تینوں بہن بھائیوں نے کوئی زہریلی چیز کھائی ہے، تینوں بھائی بہن سکھر سوسائٹی میں اکیلے رہتے تھے،  سول اسپتال سکھر میں متوفی اشتیاق میمن کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، تاحال اسپتال سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں مل سکی ہے ۔ 

 ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملی ہے جانچ پڑتال کررہے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی ۔ 

مزیدخبریں