ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدارس بل پر دستخط کرنے سے دینی حلقوں میں صدر کے وقار میں اضافہ ہوا، حافظ حمداللہ

مدارس بل پر دستخط کرنے سے دینی حلقوں میں صدر کے وقار میں اضافہ ہوا، حافظ حمداللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بل پر دستخط کرنے سے صدر نے قوم اور دینی حلقوں پر بڑا احسان کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔ 

دینی مدارس بل پر صدر آصف علی زرداری کے دستخط پر جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ دونوں ایوانوں سے پاس شدہ مدارس بل پر دستخط کرنے سے دینی حلقوں میں صدر کے وقار میں اضافہ ہوا ، صدر کے مدارس بل پر دستخط کرنے سے پارلیمنٹ کی بالادستی بھی ثابت ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے بنائے ہوئے قانون پر دستخط سے مولانافضل الرحمن کا موقف تسلیم کیا گیا ، لہذا قوم جے یو آئی کے کارکنان اور مدارس مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے بھی مدارس معاملے میں آخرکار مثبت کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے ، مولانا فضل الرحمن اور دینی مدارس کے قائدین کے کوششوں سے یہ معرکہ سر ہوا۔ دینی مدارس کے ملک میں ان گنت خدمات ہیں جس نظر انداز کرنا ناانصافی ہے ۔