ویب ڈیسک: یوٹیوبررجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب میں عین کیک کاٹتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔
رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر اپنی دلہن، اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منا رہے تھے کہ اچانک کیک کاٹتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔
ناخوشگوار واقعے کے وقت رجب بٹ ٹک ٹاک پرلائیو تھے اس لیے ان کے تمام مداحوں نے بھی یہ واقعہ لائیو دیکھا، دھماکا گیس کے غباروں کے باعث پیش آیا جب رجب کے ایک دوست نے آگ کا لائٹر جلایا تو غبارے میں آگ لگ گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں رجب بٹ کے کچھ دوستوں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔