ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ کی بہترین ٹیم بننا ہے تو ان غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، شان مسعود

ٹیسٹ کی بہترین ٹیم بننا ہے تو ان غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، شان مسعود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں کوربن بوش ، دوسری میں ربادا نے جیتا ہوا میچ چھن لیا۔

 میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے اہم موقع پر فائدہ اٹھانا ہوتا ہے،ہم نے بار بار جنوبی افریقاکو میچ میں واپس آنے کا موقع دیا،ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی مگر اختتام نہ کرسکے۔

 آسٹریلیا میں بھی ہمارے ساتھ یہی ہوا تھا،سعود اور عباس کی کارکردگی اچھی تھی،سنچورین میں سنچری کرنا بڑا کارنامہ ہوتا،ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بالرز میں کوالٹی نہیں،ہمارے بالرز نے بہترین بالنگ کی۔

 ہم نے ٹیسٹ کی بہترین ٹیم بننا ہے تو ان غلطیوں سے سیکھنا ہوگا،ہمارے کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو پہلی بار جنوبی افریقا میں کھیل رہے ہیں، ہم نے بیٹنگ میں بھی غلطیاں کیں جس کا اعتراف میں کرچکا ہوں۔

 ان کاکہناتھا کہ صائم اورمیری،بابر اور سعود کی لمبی پارٹنرشپ میچ میں تبدیلی لاسکتی تھی۔