طلحہ اشرف:ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین کے والد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ مسجدِ درس بڑے میاں، شالیمار لنک روڈ میں ادا کی گئی۔
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر ،صوبائی صدر پیرامیڈیکس رانا پر ویز ،ایم ایس پنز پروفیسرز ڈاکٹر عمر اسحاق ،ہیڈ یورولوجی پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات گوندل ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پیڈ ڈاکٹر شاہد ،زاہد پرویز، پروفیسر ڈاکٹر عاقب ، اے ایم ایس خرم بٹ نے شرکت کی۔
علاوہ ازیں نمازہ جنازہ میں صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر حسیب تھند ،ڈاکٹر سلمان ، ڈاکٹر سارم،ڈاکٹر عدیل عبداللہ ، ڈاکٹر محمد ریاض ،دوست احباب ،اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔