2کاریں موٹرسائیکل رکشہ آپس میں ٹکرا گئے: پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت نو افراد زخمی

29 Dec, 2024 | 04:45 PM

ویب ڈیسک:دریائےجہلم  کے قریب خوشاب پل پر دھند کے باعث 2کاریں موٹرسائیکل رکشہ آپس میں ٹکرا گئے، حادثہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ  دھند  کے باعث پیش آیا   9افرادزخمی  ہوئے  جن میں سے5کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیاگیاجبکہ 4معمولی زخمیوں کوریسکیو1122نےموقع پرفرسٹ ایڈفراہم کی۔

5زخمی جن کوڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآبادمنتقل کیاگیا،ان میں سیف اللہ واگھراہیڈنسٹیبل ولدعبدالرئوف ساکن شاہ والاجنوبی،رستم ولدمتاع خان قوم بلوچ ساکن خوشاب ڈرائیورہائی ایس گاڑی نمبر1493CBT،محسن خان ولدلطیف خان،محمدتاثیر ولدمحمدبشیر ساکن خوشاب،اور،عارف ولدعبدالکریم خان ساکن آدھی کوٹ شامل ہیں۔
خوشاب معمولی زخمیوں میں نصیراحمد عمر45،نسرین عمر 37سال،شہناز عمر 33 سال اور توقیر عمر 35 سال جبکہ شدید زخمیوں میں محمد رستم عمر45سال،محمد عارف عمر 24سال،محسن علی عمر 23 سال اور کےاثیر عمر 38 سال شامل ہیں۔

مزیدخبریں