راودلشاد: دیہی خواتین کیلئے 2ارب روپے کا پیکیج،پہلی فارمر رہنمائی ایپ، وزیراعلیٰ نے پنجاب کی دھی رانیوں کیلئے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیئے۔
تفصیلات کےمطابق معاشی خودمختاری کیلئے 12اضلاع کی11ہزار دیہی خواتین کیلئے 2ارب کا ریکارڈ پیکیج کا اعلان، دیہی خواتین کو پالنے اورروزگار کمانے کیلئے گائے اوربھینسیں مفت ملیں گی،ملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی،بہاولپور میں خواتین کیلئے پراجیکٹ جاری ہے، بہاولنگر ،رحیم یار خان میں دیہی خواتین کیلئے چیف منسٹر لائیوسٹاک پراجیکٹ جاری ہے،ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفر گڑھ میں دیہات کی خواتین کو مفت گائے ،بھینسیں ملیں گی۔
راجن پوراورکوٹ ادوکے دیہات میں خواتین کو مفت گائے اوربھینسیں ملیں گی،دیہات کی نادار خواتین گائے بھینسیں پال کر باعزت روزگار کما سکیں گی،سی ایم لائیوسٹاک کارڈسے 80ہزار مویشی پال فارمر،27ہزار فی جانوربلاسود قرض لے سکیں گے،مویشی پال فارمر رجسٹرڈ ڈیلر سے 2لاکھ70ہزار تک ونڈا،منرل مکسچر اورسائلج خرید سکیں گے،لائیوسٹاک فارمر 4ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔
لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے چار لاکھ جانورمیٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہوں گے،مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ایبلٹی سسٹم کا نفاذ،فارمر کیلئے ہیلپ لائن بھی فنکشنل،آئن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
فارمر کو فری ڈیگنگ،فری ان سیمی نیشن سروسز،ونڈا کی کوالٹی ٹیسٹنگ کی سہولت ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفر شروع ہے،سب شریک ہوں گے۔