ویب ڈیسک:جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں 2وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے فتح کیلئے درکار 148رنز کا ہدف 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس نے 6 وکٹیں حاصل کیں،خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
تیسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 27 رنز بنائے تھے، ایڈم مارکرم 22 اور کپتان ٹمبا باووما بغیر رن بنائے کریز پر موجود تھے تاہم محمد عباس نے ایڈم مارکرم کو 37 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما 40 رنز بنا کر عباس کا شکار بنے جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم کو بھی عباس نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی۔ کائل ویرینی کو نسیم شاہ نے جبکہ کاربن بوچ کو محمد عباس نے قابو کیا۔
جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا لیے ہیں، پروٹیز کو جیت کے لیے مزید 49 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو دو وکٹیں چاہئیں۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ گرین کیپس نے دوسری اننگز میں 237 رنز بنائے تھے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3جنوری سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔