سال 2024 میں پاکستان کے ایران کیساتھ کیسے تعلقات رہے؟

29 Dec, 2024 | 01:36 PM

انور عباس:ایک دوسرے کے سرحدی علاقوں میں دہشت گروں کو نشانہ بنانے سے شروع ہونے والے 2024 میں پاک ایران تعلقات میں بہتری کا رجحان رہا, دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ میں 4 مرتبہ ٹیلیفون رابطے جبکہ اسحاق ڈار نے ایران کے تین دورے کیے۔

 سال 2024 کا آغاز 16 اور 18جنوری کو ایران اور پاکستان تعلقات میں کشیدگی سے ہوا جب دونوں ممالک کے ایک دوسرے کی سرحدوں میں مبینہ دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہوں کا نشانہ بنایا تاہم فریقین کی جانب سے صورتحال کا فوری ادراک کرتے ہویے تیزی سے کشیدگی اور تناو میں کمی لاتے ہوئے تعلقات کو معمول پر لایا فوری و فعال سفارت کاری سے اعلی سطح پر بات چیت کا آغاز کیا گیا۔

مزیدخبریں