خوبرو اداکارہ سحر خان کی شادی کی پوسٹ پر مداحوں کے اہم مشورے

29 Dec, 2024 | 01:23 PM

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سحر خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری عمر کے لوگوں کی شادیاں ہورہی ہیں اور میں فون کی اسٹوریج فل ہونے پر پریشان ہوں اور جدوجہد کررہی ہوں کہ کونسی تصاویر اور ایپلی کیشن ڈیلیٹ کرنی ہیں۔

اداکارہ کا پوسٹ شیئر کرنا تھا کہ مداحوں نے انہیں مشورے دینے شروع کردیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اپنا موبائل فون تبدیل کرلیں۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’اپنی تصاویر کو لیپ ٹاپ میں محفوظ کرلیں تو موبائل فون کی اسٹوریج کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔‘

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ’آپ شادی کے لیے تیار ہوں اور سوچنا شروع کریں تو یقیناً آپ کی شادی ہوجائے گی۔‘

واضح رہے کہ سحر خان نے کم وقت میں شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا ہے اور مداح ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔

مزیدخبریں