ملک محمد اکمل:پتوکی کے نواحی گاوں کھریپڑ شریف میں 14 سالہ گونگی بہری بچی سے زیادتی کا معاملہ،ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد مل گئے, پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا.
پتوکی کے نواحی گاوں کھریپڑ شریف میں 2 اوباش ملزمان نے گونگی بہری بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ،ملزمان دوران زیادتی ویڈیو بھی بناتے رہے۔
پولیس کے مطابق ماہ نور نامی بچی کو میڈیکل کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر فیصل کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں مزید جانچ کے لیے سیمپل PSFA لیبارٹری بھجوائے جا رہے ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم عدیل کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے جبکہ دوسرے فرار ملزم حسنین کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق میری گونگی بہری بھتیجی کے ساتھ زیادتی کر کے ظلم کیا گیا ہے وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں۔