(احمد منصور)پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافے کا خیر مقدم کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی ہے، اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں۔ انہوں نے ترسیلات زر میں اضافے کا خیر مقدم کیا،سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مار دو ، جلا دو ، گالی گلوچ ، گنڈا گردی ، جھوٹ فراڈ سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا،نو مئی کے مجرموں سے ملک کی ترقی ، سنبھلتی ہوئی معیشت عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی جس کو چار سال میں تباہ و برباد کر کے گئے تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سنبھلتی ہوئی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں،کبھی دوسروں پہ جھوٹے الزامات ، کھبی سائیفر کا فراڈ ہر بات پہ جھوٹ ، اب کوئی ماننے والا نہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ جو پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت مبارکباد کی مستحق ہے،آٹھ ماہ میں مہنگائی کی رفتار 38 سے کم کرکے 4 فی صد اور پالیسی ریٹ 22 سے 13 فی صد پر آنا معجزے سے کم نہیں ہے۔