راودلشاد:پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ،چائنہ کی الیکٹرک ٹیکسی سروس کی طرز پر صوبہ بھر میں ٹیکسی سروس چلائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیر ٹرانسپورٹ کو ای ٹیکسی سروس کیلئے ٹاسک تفویض کر دیا،محکمہ ٹرانسپورٹ نے الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کیلئے ورکنگ کا آغازکردیا،وزیر ٹرانسپورٹ نے الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کمپنیوں سے ملاقاتیں شروع کردیں۔
ملکی سطح پر دیوان گروپ ،این آر ٹی سی نے ای ٹیکسی منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا،پنجاب کے بڑے شہروں میں 24 گھنٹے ای ٹیکسی سروس دستیاب ہوسکے گی۔
ابتدائی طور پر لاہور اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ای ٹیکسی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،ای ٹیکسی منصوبے سے بیروزگاری میں کمی ،شہریوں کو سستی سروس میسر آسکے گی۔