سعید احمدسعید:فیڈریشن چیمبر پنجاب ریجن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔
تفصیلات کےمطابق عنصر سعید بٹ پاک امریکہ ٹورازم ڈویلپمنٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئر نامزد،تاجر رہنما خواجہ واصف حمید کراکری امپورٹر سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئر نامزد،سینئر ٹریول ایجنٹ حاجی منیر احمد کو حج اینڈ عمرہ سٹینڈنگ کمیٹی کا کنوینئربنادیاگیا۔
ملک فاروق حفیظ کنوینیر ایف پی سی سی آئی پنجاب سٹینڈنگ کمیٹی سمال ٹریڈرز نامزد،بلال بیگ مرزا کو رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا کنوینئر نامزد کیا گیا۔
راؤ خورشید علی کو کیمیکل امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹر سٹینڈنگ کمیٹی کا کنوینئر نامزد ، عادل منیر کو پلاسٹک مینوفیکچرز اینڈ امپورٹرز کمیٹی کا کنوینئر نامزد کیا گیا، نومنتخب کنوینئر عنصر سعید بٹ ،خواجہ واصف کا فاؤنڈرقائدین کا شکریہ ادا کیا۔