ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل شوہر نے بیوی کو جلا کر مارڈالا

تیسری بیٹی کی پیدائش پر سنگدل شوہر نے بیوی کو جلا کر مارڈالا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سنگدل شوہر نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر  بیوی کو آگ لگادی جس سے خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ کندلیپ اتم کالے نے جمعرات کے روز اپنی بیوی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

خاتون کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق تیسری بیٹی کی پیدائش کے بعد سے کندلیپ اپنی بیوی کو طعنے دیتا تھا۔

پولیس کے مطابق اسی بات پر جمعرات کی شب دونوں میں شدید بحث ہوئی جس کا اختتام اس وقت ہوا جب سفاک شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگادی۔

خاتون آگ لگنے کے بعد باہر بھاگیں اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی، جب تک لوگ انہیں بچانے یا آگ بجھانے آئے تب تک وہ کافی حد تک جھلس چکی تھیں، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔