عابد چودھری:کاہنہ پولیس کی ایل ڈی اے سوسائٹی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، بچوں کے ذریعے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا 4 رکنی گروپ گرفتار۔
ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف مارکیٹس سے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا،ملزمان مختلف مارکیٹس میں بچوں کے ذریعے ریکی کرتے اور واردات کرکے فرار ہوجائے تھے۔
ملزمان میں عظیم عرف بلا، عامر عرف سونا، ریحان اور ساحل مسیح شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 3 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی، مقدمہ درج کرلیا گیا۔