سعید احمد:ایئرپورٹ و اطراف میں دھند،رن وے پر حد نگاہ 150میٹر ریکارڈ کی گئی۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔لاہور آنے والی ایک پرواز کا رخ تبدیل ،2پروازیں منسوخ کرنا پڑیں جبکہ دھند کے باعث 9سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417 کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا،لاہور سے دبئی جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 723 کو منسوخ کردیا گیا۔لاہور سے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے307 کو بھی منسوخ کرنا پڑا۔
کوالالمپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 898 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی،لاہور سے دوحہ جانے والی پرواز پی کے 279 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔