پاکستانی لڑکی سے دوستی، بھارتی شہری کو پاکستان آنا مہنگا پڑگیا

29 Dec, 2024 | 10:57 AM

سٹی42: بھارتی شہری بنا دستاویزات پاکستان آنےپرگرفتار،بادل سنگھ کی سوشل میڈیا پرپاکستانی لڑکی سے دوستی ہوئی۔۔بادل سنگھ لڑکی کے پیچھے منڈی بہاؤالدین پہنچ گیا، بھارتی شہری بادل سنگھ بغیر دستاویزات پاکستان آیا۔

تفصیلات کےمطابق بادل بابو کو اپنی ہیر پانے کےلیے بنا دستاویزات سرحد پار کرنا مہنگا پڑ گیا،بنا دستاویزات پاکستان آنے پر بھارتی شہری بادل بابو کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا، بھارتی گاؤں کے رہائشی بادل بابو کی سوشل میڈیا پر منڈی بہاؤالدین کی لڑکی ہیر سے دوستی ہوئی تھی، تھانہ صدر پولیس نے اطلاع ملنے پر رانجھے کو گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

انڈیا کا رہائشی بادل بابو ولد کرپال سنگھ قوم جاٹپ کی نواحی گاوں مونگ کی رہائشی ہیر سے سوشل میڈیا پردوستی ہوگئی، رانجھا اپنی ہیر کو پانے کے لئے بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان آگیا اور مونگ کے قریب رہائش رکھ لی، پولیس تھانہ صدر نے اطلاع ملنے پر رانجھے کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا۔

مزیدخبریں