گلوکار علی ظفر اور دانیال ظفر کے نئے گانے نے ریکارڈ قائم کردیا

29 Dec, 2024 | 10:42 AM

ویب ڈیسک:مشہور پاکستانی گلوکار علی ظفر اور دانیال ظفر کے نئے گانے ”منڈا آن دا رائز“ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی، یوٹیوب پر  6 روز قبل گانے کو اپلوڈ کیا گیا جس کو 1.4 ملین صارفین کو دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ”منڈا آن دا رائز“ امریکا کے معروف ریپر ٹی آئی کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے جو پاکستان کی بین الاقوامی میوزک انڈسٹری میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

گانے نے ریلیز کے پہلے گھنٹے میں ہی 10 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

حال ہی میں علی ظفر اور دانیال ظفر نے اس گانے کو ایک نجی چینل کے فیشن شو میں بھی گایا جہاں حاضرین نے ان کی پرفارمنس کو بےحد سراہا۔

”منڈا آن دا رائز“ نہ صرف پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ایک نئی جہت لے کر آیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی فنکار کس طرح عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں