ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران بیوی نے شوہر کی گردن پر بلیڈ پھیر دیا اور خودکشی کی بھی کوشش کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر نے دوسری شادی کرلی تھی جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق بلوچ کالونی میں گھر کے اندر سمیرا نامی خاتون نے اپنے شوہر رافع کی گردن پر بلیڈ پھیر دیا اور اس کے بعد خودکشی کی نیت سے اپنی گردن پر بھی بلیڈ پھیرا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رافع نے دوسری شادی کرلی تھی جس پر سمیرا نے اسے جان سے مارنے کےلیے اس پر بلیڈ سے حملہ کیا جس سے گردن پر گہرے زخم آئے۔
دونوں کے درمیان دوسری شادی کے مسئلے پر اس سے قبل بھی جھگڑے ہوچکے تھے اور دونوں لڑتے جھگڑتے تھے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔