ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈین معروف ماڈل بیٹی کے گھر مردہ پائی گئیں

 کینیڈین معروف ماڈل بیٹی کے گھر مردہ پائی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیڈین ماڈل ڈیل ہیڈن 76 سال کی عمر میں چل بسیں، اداکارہ نے کئی معروف کاسمیٹک برانڈز اور میگزین کے ساتھ کام کیا تھا جس کی وجہ سے بہت مشہور تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  جمعہ کو ان کی لاش امریکا کی ریاست پنسلوینیا میں ان کی بیٹی کے گھر سے ملی،حکام نے ڈیل ہیڈن کی موت کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک خراب بوائلر ہیٹنگ یونٹ سے لیک ہونے والی زہریلی گیس کے باعث ان کی موت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر میں پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی جس کے بعد موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔