ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ حبا بخاری نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

معروف اداکارہ حبا بخاری نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف اداکارہ حبا بخاری کے آنگن میں خوشیوں کی آمد ، بیٹی کی ماں بننے کی خوشخبری سنا دی۔

'بھولی بانو' ، 'فتور' اور 'دیوانگی' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حبا بخاری نے 2021 میں اداکار آریز احمد کے ساتھ ڈراما ' انتہائے عشق' میں بطور ہیروئن کام کیا اور اس کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے،حبا بخاری نے آریز احمد سے 6 جنوری 2022 کو شادی کرلی اور اپنی محبت کو ایک مضبوط رشتے میں بدل دیا۔

  گزشتہ روز حبا بخاری نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’اس سال نے ہماری زندگی تبدیل کردی ہے، جسے میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی، ہم اپنی ننھی پری کی پیدائش کا دوسرا مہینہ منا رہے ہیں، تمہاری موجودگی محبت کی سب سے اعلیٰ قسم ہے، اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے اپنی رحمت سے ہمیں نوازا، ہماری پیاری اینجل، ہماری زندگی کی روشنی ہو، ہم نے تمہارا نام ’آئینور‘ رکھا ہے جس کا مطلب چاند کی روشنی ہے۔

حبار بخاری نے بچی کی ایک جھلک شیئر کرنے کےساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں کچھ اشعار بھی تحریرکئے۔