بھارتی اداکارہ کی گاڑی نے مزدوروں کو کچل ڈالا، 1 ہلاک

29 Dec, 2024 | 09:08 AM

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ ارمیلا کنیٹکر کی گاڑی نے مزدوروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک مزدور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مراٹھی اداکارہ 38 سالہ ارمیلا کنیٹکر کی گاڑی کو حادثہ ممبئی کے کاندیوالی ایسٹ میں گزشتہ شب پیش آیا۔

اداکارہ بھی گاڑی میں موجود تھیں، وہ شوٹنگ کے بعد اپنے دوست کو چھوڑ کر واپس اپنے گھر لوٹ رہی تھیں، حادثے میں وہ خود اور ان کا ڈرائیور بھی معمولی زخمی ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوگئی تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، پولیس نے اداکارہ کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس واقعے کی تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیوز سے بھی مدد لے رہی ہے۔

مزیدخبریں