ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی بیگز  والی چائے پینے والے ہوجائیں خبردار! تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 ٹی بیگز  والی چائے پینے والے ہوجائیں خبردار! تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اگر آپ بھی ٹی بیگز  والی چائے پیتے ہیں تو  آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس میں موجود  مائیکرو پلاسٹ کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اس حوالے سے بارسلونا یونیورسٹی اسپین کی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،تحقیق میں تجارتی طور پر دستیاب پلاسٹک پولیمر سے بنے ٹی بیگزپر تجربے کیےگئے جس سے پتہ چلا کہ گرم پانی کے ایک قطرے میں پولی پروپیلین سے بنے ٹی بیگز نے مائیکرو پلاسٹ کے 1.2 ارب ذرات چھوڑے۔

 سیلولوز سے بنے ٹی بیگز نے 13کروڑ 50 لاکھ جب کہ نائیلون 6 سے بنے ٹی بیگز نے پانی کے ایک قطرے میں 80 لاکھ سے زائد مائیکروپلاسٹک کے ذرات خار ج کیے،پلاسٹک کے یہ چھوٹے ذرات گرم پانی میں مل کر ایسے کیمیکل چھوڑتے ہیں جن کے باعث کینسر ہونےکا خدشہ ہے۔

اس سے قبل کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئے تھے۔