جنوبی کوریا؛ مسافر طیارہ کے تباہ ہونے کی خوفناک ویڈیو،74 1 افراد ہلاک

29 Dec, 2024 | 08:24 AM

ویب ڈیسک:جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار,حادثے میں کم از کم 174 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق جنوبی کورین ائیر لائن نے حادثے میں 174 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ حکام کےمطابق دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حکام کا کہناہے کہ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی سے پیش آیا۔لینڈنگ گیئر میں خرابی کےباعث طیارہ رن وے کے گرد لگی باڑ سے ٹکرا گیا۔

حادثے کےبعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ایمرجنسی عملے نے لگی آگ بجھا دی۔حادثہ جنوبی کوریا کے موان ائیرپورٹ پر پیش آیا۔طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 181 مسافر سوار تھے، طیارہ بنکاک سے آرہا تھا۔

قبل ازیں مسافر طیارہ گرنے کی خوفناک  ویڈیو سامنے آئی تھی ابتدائی اطلاعات کے مطابق 28 مسافر ہلاک ہوکئے تھے۔

مزیدخبریں