سٹی42: پاکستان کی سٹار کرکٹر سدرہ امین نے آخر کار میرڈ لائف کی اننگز کا آغاز کر دیا۔ سہدرہ کی شادی وہ گئی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا سب سے اونچا ستون رہنے والی سدرہ امین کی شادی عادل مسعود سے ہوئی ہے۔
مقامی فارم ہاؤس مین ہونے والی نکاح اور رخصتی کی تقریب میں سدرہ امین، عادل مسعود کے قریبی عزیزوں کے ساتھ قومی کرکٹرز، پاکستان کرکت بورڈ کے عہدیداروں اور کئی کوچز نے بھی شرکت کی۔
32 سالہ سدرہ امین پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں ہزار رنز بنانے والی پہلی بیٹر ہیں، انہوں نے جون 2022 مین ون ڈے کرکت کے ہزار رن مکمل کئے تھے، اب ان کے رنز 1753 ہو چکے ہیں اور وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی ہزار رنز بنا چکی ہیں۔
سدرا امین کی شادی کی تقریب کے لئے مقامی فارم ہاوس کو نفاست کے ساتھ سجایا گیا تھا۔ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پی سی بی عہدیداروں نے شادی پر سدرہ امین کو مبارکبادوں کے ساتھ ازدواجی زندگی کے لئےخوب دعائیں بھی دیں۔
تقریب میں سدرہ نواز، گل فیروزہ، طوبہ حسن،کائنات حفیظ، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، بسمعہ معروف، ارم جاوید اور عائشہ ظفر نمایاں دکھائی دیں۔