ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کھیلنےوالےغیر ملکی کھلاڑی پر ریپ کا مجرم ثابت ہو گیا

Sandip Lamichaney, City42, Nepal, District Court of Kathmandu, City42, Rape, Crimes against women, violence against women
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے غیر ملکی کرکٹر پر ریپ کا جرم ثابت ہو گیا۔ مجرم اس وقت ضمانت پر رہا ہے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق یپال کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔ لامیچانے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی طرف سے کھیلتا رہا ہے۔

نیپال کے داالحکومت کھٹمنڈو کی ڈسٹرکٹ کورٹ کےجج ششر راج نے سندیپ لامیچانے کے ریپ میں ملوث ہونے کے کیس کا فیصلہ جمعہ کے روز سنایا۔

عدالت نے نیپال کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا ہے۔اس فیصلہ میں عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی۔

نیپال کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سندیپ لامیچانے کو سزا آئندہ سماعت پر سنائی جائے گی۔

 گزشتہ سال ستمبر میںنیپال کی شہری ایک 17 سالہ لڑکی نے سندیپ لامیچانے کے خلاف کٹھمنڈو کے ایک پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔

لڑکی سےزیادتی کے الزام میں سندیپ لامیچانے کو ملک واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتار  کر لیا گیا تھا تاہم بعد میں 12 جنوری کو لامیچانے کی درخواست پر عدالت نے اسے 20 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔ اس وقت بھی وہ ضمانت پر رہا ہے۔ 

 سندیپ لامیچانے پاکستان سپر لیگ ، بگ بیش لیگ  اور انڈین پریمیئر لیگ بھی کھیل چکا ہے۔ لامیچانے نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔