کچھ علاقوں میں بوندا باندی کا امکان

29 Dec, 2023 | 09:34 PM

آج رات بھی    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی  علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب  کے بیشتر  میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے  رہے گی۔ 

میٹ آفس پاکستان کی جانب سے کی گئی فورکاسٹ کے مطابق ہفتہ  کے روز اسلام آباد میں  موسم سرد اور  مطلع ابر آلود رہے گا۔ خیبر پختونخوا  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں  موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی  اضلاع میں  شدید سرد  اور  مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال ،دیر،کوہستان،چارسدہ ،مردان،پشاوراور گردونواح  میں ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی  ہے۔
میٹ آفس کا کہنا ہے کہ  ہفتہ کے روز پنجاب کے  بیشتر  اضلاع میں موسم سرد اور خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔  جبکہ پوٹھوار،  مری، گلیات  کے علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد،  جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ،    خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان  اور گرد و نواح میں  دھند /  سموگ چھائے رہنے   کا امکان  ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں  موسم سرد اور خشک  جبکہ شمالی اضلاع میں  شدید سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم   سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد،  موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح  اور رات کے اوقات میں  دھند/سموگ   چھائے رہنے کا امکان ہے۔
   گلگت بلتستان اور  کشمیر     میں موسم شدید  سرد اور مطلع ابر آلود رہنے  کے علاوہ  چند مقامات پر     ہلکی بارش /بونداباندی ہو سکتی  ہے۔

مزیدخبریں