راؤ دلشاد: مسلم لیگ نون کی لیڈر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کی 14 میں سے 10 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے نام سامنے آنے کی قیاس آرائیاں درست نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی نام جاری کیا گیا ہے۔پارٹی قیادت کے اس بارے میں حتمی فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا،میڈیا سے غیر مصدقہ اطلاعات نہ چلانے کی درخواست ہے۔