ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین کے کاغذاتِ نامزدگی پر شہری کے اعتراض کی سماعت

Jahangir Tareen, Nomination Papers scrutiny, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان  میں استحکام پاکستان پارٹی کے لیڈر جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی مسترد  کرنے کے لئے دائر درخواست پر  این اے 149 کے ریٹرننگ آفیسر محمد فیضان نےسماعت کی۔ 

  جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم نے اعتراضات پر مبنی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی۔ جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ پر صرف ایک اعتراض دیا گیا,ہمیں امید ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوں گے۔ جہانگیر ترین کے کاغذات نامزدگی پر شہری کے اعتراض کی سماعت کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو  30 دسمبر کو دیا جائے گا۔