ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بری فیلڈنگ نے ہروایا، باکسنگ ڈے میچ میں شکست پر مصباح الحق کا ردعمل

Misbah ul haq, Australia vs Pakistan, Boxing Day Test Match, Melbourne test, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ مصباح الحق نے آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست کا ذمہ دارناقص فیلڈنگ کو قرار دے دیا۔ 
سابق کپتان اور کوچ   مصباح الحق قومی ٹیم کی شکست پر مایوس ہو گئے، ان کاکہناتھا کہ میلبورن ٹیسٹ میں قومی ٹیم مجموعی طور پر اچھا کھیلی،میلبورن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست بدقسمتی ہے۔
سابق کپتان و کوچ نے کہاکہ ناقص فیلڈنگ میلبورن ٹیسٹ میں شکست کا سبب بنی،میچ کی دونوں اننگزمیں اہم موقعوں پر ڈراپ ہونے والے کیچ شکست کا باعث بنے، مصباح الحق کاکہناتھا کہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز باقی دنیا کے مقابلے میں مشکل ہوتی ہیں،میرے خیال ہم آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے کی پوری تیاری نہیں کرتے۔

ڈیوڈ وارنر نے جب 2 رنز کئے تھے تو  ان کا کیچ سلپ میں کھڑے ہوئےعبداللہ شفیق کے ہاتھوں میں آ کے گرا تھا لیکن وہ اسے دبوچنے میں ناکام رہے تھے۔

  باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی دوسری اننگز مین بھی عبداللہ شفیق کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے مچل مارش کو لائف لائن فراہم کرنے کے لیے پہلی سلپ میں ایک آسان کیچ گرا دیا۔ مشیل مارش نے بعد مین پاکستانی باؤلروں کی خوب پٹائی کی اور غالباً انہی کے بنائے ہوئے رنز نے آخر میں آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں فتح دلوائی۔