ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ،2023 میں گیس کی قیمت 1108 فیصد بڑھی، ادارہ شماریات

Statistics Division, Price-hike, weekly commodity price report, Sensitive price index, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: مہنگائی میں اضافی کا رجحان اس ہفتہ بھی قابو میں نہ آ سکا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید صفر اعشاریہ تین سات فیصد اضافہ ہو گیا، ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 43.25 فیصد اضافہ ہوگئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 15.21  فیصد، چکن 4.76 فیصد اور دال مونگ کی قیمت میں 2.90 فیصد  اضافہ ہوا۔ دال چنا 2.89  فیصد، چینی 1.35 فیصد اور کیلے بھی ایک فیصد مہنگے ہوگئے۔ حالیہ ہفتے دال مسور ، دال ماش اور ایل پی جی سلنڈر بھی مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں 15 اشیامہنگی اور 9 سستی ہوئیں ۔
ادارہ شماریات کے مطابق 2023 میں قدرتی گیس کی قیمت 1108.59 فیصد بڑھ گئی،رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر سگریٹ 93.22 فیصدسرخ مرچ پاوڈر 81.74 فیصد، آٹا 73.81 فیصد، لہسن 70.67 ، ٹماٹر 65.26 فیصد، چاول 58.49 فیصد، چینی 54.25 فیصد اور گڑ 48.12 فیصد مہنگا ہوا۔