سٹی42: ملتان میں 6 قومی اور 12 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کاغذات کی جانچ پڑتال جمعہ کے روز کی گئی۔مجموعی طور پر370 امیدوارن کے کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی۔
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کے این اے 152 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے لیڈر شاہ محمود قریشی کے وکیل امیدوار این اے 148 بیرسٹر تیمور ملک کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ مسلم لیگ ن کے ملک غفار ڈوگر کےاین اے 151 سے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لئے گئے۔
حلقہ این 149 میں جہانگیر خان ترین کے کاغذات نامزدگی پر شہری کی جانب سے دائر کئے گئے اعتراض پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جاۓگا۔
این اے 149 سے تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو شہری کی جانب سے دائر کئے گئے اعتراض پر کل ہفتہ کے روز طلب کر لیا گیا۔
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کل کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے پیش ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی، مہر بانو قریشی ، زین حسین قریشی کو بھی کل آر او آفس میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کر لیا گیا۔