عثمان ڈار کی والدہ نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کا جواب جمع کروا دیا، سیالکوٹ میں دھواں دھار نیوز کانفرنس

29 Dec, 2023 | 07:44 PM

This browser does not support the video element.

میاں محمد اشفاق: عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے الزام لگایا ہے کہ سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈر خواجہ آصف علی ان کے متعلق زمین کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ ریحانہ ڈار نے کہا کہ اگر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تو وہ سپریم کورٹ تک جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  سپریم کورٹ  ان کے کاغذات نامزدگی کے معاملہ کا سوموٹو نوٹس لے۔ 

جمعہ کے روز سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی ان کے کاغذات نامزدگی منسوخ نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آج ریٹرننگ آفیسر صاحب کے پاس پیش ہوا تھا، جو اعتراضات انہوں نے ہمیں دیئے تھے، اس کا جواب ہم نے جمع کروا دیا ہے، آپ کو بھی اس کی کاپی مل جائے گی، اس پر اے ڈی سی آر  نے جو این اے 71 کے ریٹرننگ آفیسر ہیں، انہوں نے کہا کہ کل آپ کو جواب میں جائے گا۔

ں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے دعویٰ کیا کہ  ستر سال قبل خواجہ آصف کے والد نے مخالف امیدوار کے کاغذات  مسترد کروا کے الیکشن جیتا تھا۔

ریحانہ ڈار نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 25 جولائی 2018 کے الیکشن میں ان کے صاحبزادے عثمان ڈٓر الیکشن میں جیت رہے تھے، خواجہ آصف نے قمر جاوید باجوہ کو فون کر کے ان کے بیٹے کی جیتی ہوئی نشست لی تھی۔  خواجہ آصف میرے بیٹے کےمجرم ہیں۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ جب میں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانا تھے اس دن چاروں اطراف پولیس کی نفری تعینات تھی ۔جن کے کاغذات چھینے گے انہیں بھی اس طرح پولیس نے گھیرے میں نہیں لیا تھا۔ اگر خواجہ آصف کردار ادا کرتے تو یہ حالات نہ ہوتے۔

ریحانہ ڈار نے اپنے گھر پر اپنے بیٹے عمر ڈار کی گرفتاری کے لئے گزشتہ دنوں کی گئی ریڈ کے ھوالے سے کہا کہ انہیں (پولیس حکام کو) معلوم تھا عمر ڈار گھر موجود نہیں پھر کیوں ریڈ کی گئی۔

ریحانہ ڈار نے مزید کہا کہ 8 فروری کو خواجہ آصف کے شیر کو بلے پڑیں گے۔

ریحانہ ڈار نے اپنے بیٹے عثمان ڈٓر کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے اعلان کے حوالے سے پریس کانفرنس کے متعلق کہا کہ  عثمان ڈار نے جو پریس کانفرنس کی وہ جھوٹ پر مبنی تھی۔ عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا ۔ جس دن عثمان ڈار گھر آیا وہ زندہ لاش تھا۔  عثمان ڈار کو اغوا کیا گیا کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا۔جب عثمان  ڈار نے تحریک انصاف کا چھوڑا میں نے اس وقت عوام کے سامنے جہاد کے لئے کھڑی ہو گئی۔

مزیدخبریں