دور نایاب :نگران پنجاب حکومت کے ترجیحی منصوبے کو فنڈز مل گئے، حکومت نے بابو صابو ایکسیس کوریڈور منصوبے کو مزید 2 ارب روپےجاری کردیے ہیں۔
بابو صابو ایکسیس کوریڈور منصوبے کورواں مالی سال میں مزید 2 ارب روپے کے ترجیحی فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔اس سے قبل بھی 2 ارب کےفنڈز جاری کیے گئے تھے، ایل ڈی اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فنڈز کے اجرا کی استدعا کررکھی تھی ۔ بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کی لاگت مجموعی طور پر 10 ارب سے زائد ہے۔ منصوبے کے پیکج ون اور ٹو پر تیزی سے کام مکمل کرنے کے لئے فنڈز کی کمی کا سامنا تھا، مکمل ہونیوالے کاموں کی مد میں خاطر خواہ ادائیگیاں بھی التوا کا شکار تھیں ۔