لاہور ایئرپورٹ پرشدید دھندکےباعث پروازیں متاثر

29 Dec, 2023 | 11:42 AM

سعید احمد : علامہ اقبال ایئرپورٹ پرشدید دھندکےباعث پروازیں متاثر،بیرون ممالک سے لاہور آنے والی 6پروازیں تاخیر کا شکار۔
تفصیلات کے مطابق جدہ ، ابوظہبی کی لاہورسےجانے والی پروازوں میں تاخیر آئی ہے، پی آئی اے کی لاہورسےجدہ جانیوالی 2 پروازیں کل تک کیلئےمنسوخ کردی گئی جبکہ بیرون ممالک سے لاہور آنے والی 6پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ، ابوظہبی، مسقط ، شارجہ اور جدہ کی پروازوں کی آمد میں کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔     

دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند کی رن وے پر حد نگاہ 350 میٹر ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لاہور ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن شدید متاثر ہوئی۔کوالالمپور سے آنے والی ملائیشیا ائیر کی پرواز اوڈی 131 کو منسوخ کردیا گیا، کوالالمپورجانیوالی ملائیشیا ائیر کی پرواز اوڈی 132 کو منسوخ کردیا گیا، لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز پی۔اے 470 کو منسوخ کردیا گیا، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 406منسوخ کردیا جبکہ لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز پی کے 235 کو اسلام آباد سے آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا،لاہور سے بحرین جانیوالی پرواز پی کے 189 کو اسلام آباد سے آپریٹ کرنے کا فیصلہ۔

دھند کے باعث لاہور سے شارجہ جانیوالی پرواز پی اے 412 چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار، لاہور سے جدہ جانیوالی سعودی ائیرکی پرواز ایس وی 738 گیارہ گھنٹے تاخیر کا شکار جبکہ لاہور سے ابوظہبی جانیوالی اتحاد ائیرکی پرواز ای وائے 241 تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار  ہے۔

مزیدخبریں