ویب ڈیسک: نگراں وزیراعظم نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سالِ نو کی تقریبات پر پابندی لگادی۔
انوار الحق کاکڑ نے ویڈیو پیغام میں عوام سے نئے سال کی آمد پر غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے سادگی کا مظاہرہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیلی افواج فلسطین میں تباہی مچا رہی ہیں، پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی بالخصوص بچوں کے قتل پر گہرے غم میں مبتلا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ رواں سال 7 اکتوبر سے اسرائیلی بربریت میں 9 ہزار بچوں سمیت 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
Special Message of Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar. pic.twitter.com/d5LDESJ2P5
— Prime Minister's Office (@PakPMO) December 28, 2023
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے تمام بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھائی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔