(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی، انسانی حقوق کی کارکن اور وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ایمان مزاری نے اپنے درینہ دوست عبدالہادی سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی، انہوں نے اپنے دولہے کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انگوٹھی، دل اور نظر والے ایموجی کا استعمال کیا۔
❤️???? pic.twitter.com/1MBwJNHmEX
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) December 28, 2023
سفید ساڑھی میں ملبوس ایمان مزاری نے ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے ہیں جبکہ ان کے دولہے عبدالہادی نے وائٹ شلوار قمیض کیساتھ آف وائٹ ویسٹ کوٹ اور ساتھ کلاہ پہن رکھا ہے۔
Got married to the love of my life ❤️ Always and forever ♾️ https://t.co/uS14gut2F9
— Abdul Hadi (@HadiAli115) December 28, 2023
وکیل ایمان مزاری کی شادی اپنے ہی پیشے سے تعلق رکھنے اور انسانی حقوق کے مقدمات لڑنے والے وکیل عبد الہادی سے ہوئی ہے، عبدالہادی نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرکے اپنی شادی کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری انسانی حقوق کی سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔