مناواں، 20 روز قبل اغوا ہونیوالا 14 سالہ لڑکابازیاب، گردہ نکال لیاگیا  

29 Dec, 2022 | 11:48 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)لاہور میں اغوا کے بعد بچوں کے گردے بیچنے والا گروہ سرگرم ہو گیا،مناواں کے علاقہ شریف پورہ سے 20 روز قبل اغوا ہونے والا 14 سالہ لڑکا بازیاب ،اغوا کاروں نے 14 سالہ عبداللہ کا گردہ نکال کر بیچ دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل نامی ملزم نوکری کا جھانسہ دے کر راولپنڈی لے کر گیا، متاثرہ لڑکے کا کہناتھا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بے ہوش کیا،ہوش آیا تو گردہ نکل چکا تھا۔

 متاثرہ لڑکے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ مناواں میں درج ہے،پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم کو گرفتار نہ کیا جاسکا،متاثرہ لڑکے کے والد ایاز خان نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی ملزم فیصل اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

مزیدخبریں